فنکاروں کو باقاعدہ تنخواہ اور رائیلٹی ملنی چاہیے’ ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فنکاروں کے لیے باقاعدہ تنخواہوں اور رائلٹیز کا مطالبہ کر دیا۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اپنی فلم آگ لگے بستی میں کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔ماہرہ خان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نئے فنکار اکثر صرف زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں جبکہ سینئر اداکار آسانی سے کام اور آمدنی حاصل کر لیتے ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ دنیا بھر میں فنکاروں کو کچھ نہ کچھ رائلٹی ملتی ہے، میں ہالی ووڈ کی بالکل نقل کرنے کا نہیں کہہ رہی،لیکن یہ ایک ایسا نظام ہے جو فنکاروں کے بنیادی مالی تحفظ کو یقینی بناتا ہے کہ وہ بھوکے نا رہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت میں ایسے نظام کی شدید کمی ہے جس سے کم از کم فنکار بنیادی مالی تحفظ حاصل کر سکیں،اگرچہ کچھ فنکار دیوالیہ یا بے گھر ہو جاتے ہیں اور یہ زیادہ تر بچت نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔انہوں نے جونیئر فنکاروں، معاون اداکاروں، ٹیکنیشنز اور عملے کے مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی وہی فوائد حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں