فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈرل میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پام سنڈے کا پرامن جلوس نکالا گیاپام سنڈے کے مبارک موقع پر ایک پرامن جلوس نکالا گیا، جسکی قیادت بشپ ڈاکر اندریاس رحمت نے کی۔ شرکاء نے کجھور کی ٹہنیاں ہاتھوں میں لے کر خداوند یسوع مسیح کے یروشلم میں داخل ہونے کی یاد کو تازہ کیا۔اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے اپنے پیغام میںکہا کہ کلام پاک لکھا ہے کہ مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا، داد کے بیٹے کو ہوشعنا۔انہوں نے کہا کہ آج کی تلاوت میں یسوع مسیح کے دکھوں کا احوال بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح دکھ کی گھڑی میں سب اپنے بھی بیگانہ ہو جاتے ہیں اور یسوع مسیح تنہا ہی اپنے خدا کی قربت کو حاصل کرتا ہے ملکی ترقی، جنگ و جدل کی روک تھام اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء کی کثیر تعداد نے اس جلوس میں شرکت کی اور خداوند یسوع مسیح کے پیغام کو اپنے دلوں میں جگہ دی۔




