امریکہ کی دوستی دشمنی سے بھی زیادہ خطرناک ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم امہ کو نشانہ بنانے کیلئے ہر دور میں امریکہ ظالم بہانے تراشتا رہتا ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کے بعد کسی بھی ملک پر چڑھائی کر دینا اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔ عراق کے پاس کیمیا ئی ہتھیار تھے، ایران ایٹمی طاقت بن رہا ہے، اور پاکستانی میزائل امریکہ تک پہنچ سکتے ہیں جیسے بیانات اسکے عزائم ظاہر کرتا ہے۔ امریکہ کی دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے۔ مسلم حکمرانوں کو اب یہ بات جلد از جلد سمجھ جانی چاہیے۔ تباہ کن حملے ، خطے میں فوجی موجودگی میں مسلسل اضافہ اور ذلت آمیز امریکی شرائط امریکی حکومت کی بدنیتی کی علامت ھیں۔ ایک ماہ کی خوفناک بمباری ، ایران کی اعلیٰ سیاسی ، مذہبی اور فوجی قیادت سمیت ہزاروں معصوم ایرانی شہریوں کی شہادتوں کے باوجود استعمار اپنے ہدف سے بہت دور شرمندگی اور ناکامی سے دوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں