کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی۔ کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آئوٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، میچ ریفری نے حسن علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا، حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے ، ایکشن اور اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں