دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو19سال قید 2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو 19سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم’ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے تھانہ بٹالہ کالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ارسلان علی کو 10سال قید اور سوا لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے3نومبر 2024ء کو مقبول روڈ سے منشیات فروش ارسلان کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمد صفدر نے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے منشیات کے مجرم حسنین رضا کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق جڑانوالہ پولیس نے 30 اگست 2024ء کو سنیما چوک کے قریب سے منشیات فروش حسنین رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1410 گرام چرس برآمد کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل ججز نے جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا کر جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں