کمشنر جہانگیر انور کا امتحانی مراکز کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/چیئرمین ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انور نے میٹرک سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔وہ گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ اور لیبارٹری ہائی سکول جیل روڈمیں قائم امتحانی مراکز میں گئے اور طالب علموں سے امتحانی عملہ کے رویے کے بارے دریافت کیا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرز کو امتحانی عمل شفاف رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بورڈ کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیپرزکی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے۔انہوں نے امتحانی مراکز میں سیٹنگ پلان،طالب علموں کی امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپس اور حاضری شیٹ کی جانچ پڑتال بھی کی۔کمشنر نے سنٹرز پر طالب علموں کے لئے لائٹ کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورپینے کے پانی کی دستیابی اور واش رومز کی سہولت بھی چیک کی۔انہوں نے سنٹرز پر سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے اور کہا کہ بوٹی مافیا کا خاتمہ ترجیح اورامتحانی عمل کی شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں