چکوال(نامہ نگار) تھانہ ڈوہمن کے علاقہ شاہ پور سیداں میں شادی شدہ خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد کرلی گئی۔ جاں بحق خاتون اور اس کی ایک بہن کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جاتا ہے، دونوں بہنیں شاہ پور سیداں میں شادی شدہ تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈوہمن پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ لواحقین واقعے کو خودکشی قرار دے رہے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔



