صفدرآباد(نامہ نگار)مدنی محلہ کے قریب ریلوے اسٹیشن کے ویسٹ جانب چار ایکڑ ریلوے کی جگہ پر شاندار پارک کی تعمیر کی جائے، شہریوں کا مطالبہ ۔ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقا ت میں شہریوں ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،اویس بھٹی سماجی کارکن، میاں عرفان الیاس، ملک تنویر شاہد،بلال احمد، حسنین رضا،ولید احمد اور احتشام احمد ملک نے کہا کہ مدنی محلہ کے قریب ریلوے کی تقریباً 4 ایکڑ اراضی بالکل خالی پڑی ہوئی ہے جس پر ریلوے حکام نے کوئی پرا جیکٹ وغیرہ عرصہ100 سال سے شروع نہیں کیا نہ ہی مستقبل میںاس کی کوئی امید ہے۔یہ جگہ خالی پڑی ہوئی ہے جس کی شکل بگڑکر جوہڑوں میں تبدیل ہو رہی ہے،شہریوں نے اس جگہ کے متعلق ایک تجویز دی ہے کہ یہاں ایک عظیم الشان عوامی پارک بنایا جائے جو شہریوںکی تفریح کا سبب بنے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کی وساطت سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی توجہ اس جانب مبذول کروانا مقصود ہے کہ آپ جہاں اتنے بڑے بڑے منصوبے عوامی کی سہولت کے لئے کامیابی سے کروا رہے ہیں۔



