ریسرچ سنٹر نے گنے کی نئی ورائٹی متعارف کر ادی

لاہور(بیورو چیف)جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے ملک میں گنے کی نئی ورائٹی J16-639تیار کی ہے جو گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے لیے انقلابی قدم ہے اور یہ 11سال کی تحقیق اور محنت کا نتیجہ ہے۔ جہانگیر خان ترین نے جے ڈی ڈبلیو شوگر کین بریڈنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کا دورہ کر کے نئی متعار ف کرائی گئی ورائٹی سے تیار فصل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نئی تیار کردہ قسم فی ایکڑ 1100 من سے زائد پیداوار اور 11.5 فیصد تک شوگر ریکوری دے رہی ہے۔ یہ قسم کسان اور شوگر انڈسٹری دونوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وزن اور ریکوری دونوں بہتر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ میں قائم یہ سنٹر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے کی مسلسل تحقیق کا نتیجہ ہے جہاں سے نئی ورائٹیز سامنے آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں