جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے 2رکنی عاقی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث و مطلوب 2 رکنی عاقی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عاقب کو اسکے ساتھی نوید سمیت گرفتار کر لیا پولیس نے دوران تفتیش شہریوں سے لوٹا و چھیننا گئے 2 عدد موٹر سائیکلز،موبائل فون اور تین لاکھ 40 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش ڈکیتی راہزنی کی 7 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس کا کہنا ہے 2 رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں 2 رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ ستیانہ کی کارکردگی کو سراہا ہے



