پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں 133اساتذہ کی پروموشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کام کرنیوالے پنجاب ورکرز ویلفیئر سکولز میں 133۔اساتذہ کی پروموشن کردی گئی۔ اساتذہ کو سکیل 16سے سکیل17میں ترقی دیکر وائس پرنسپل اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کے طور پر ترقیاں دی گئی ہیں۔اساتذہ نے کہا کہ ملازمین کی پروموشن نے عید کے بعد ایک اور خوشی دی ہے۔اساتذہ نے سیکرٹری لیبر اور سی ای او پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ،ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن اور ان کی معاون ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک اور شبانہ روز محنت سے ملازمین کا پروموشن کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ محکمانہ پروموشن سے وہ مزید دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی اداکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں