فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجن پولیس آفس فیصل آبادمیں 05انسپکٹرزکو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر پروموشن رینک لگانیکی تقریب کا انعقاد۔انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پرریجن پولیس آفس فیصل آباد میں ریجن کے 05انسپکٹرزکو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی یاب ہونے پرپروموشن رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی آر آئی بی میاں محمد اکمل،ایس پی لیگل محمد اشرف کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کوڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے،ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں طارق جاوید اسلم، تمثل سہیل جاگیر، ممتاز حسین، صفدر احمداور رانا مظہر الحق شامل ہیں۔ اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ ترقی کسی بھی افسر کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم سنگِ میل ہوتی ہے جو اس کی محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کا عملی اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ڈی ایس پی نئی ذمہ داریاں نہ صرف اختیارات میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عوامی توقعات بھی بڑھا دیتی ہیں، لہذا افسران کو چاہیے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں۔ اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں۔ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملداری پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آر پی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے۔میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔



