تاندلیانوالہ پولیس1ماہ قبل اغواء ہونیوالی نابالغ بچی کو بازیاب نہ کراسکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ تاندلیانوا لہ ایک ماہ قبل اغوا ہونیوالی بچی تاحال بازیاب نہ ہوسکی ،26مسلح افراد نے الصبح گھر پر دھاوا بول دیا ،15سالہ بھانجی سونبر کو قتل کے ارادے سے اغوا کیا ،بھائی اور ہمشیر ہ کو زخمی کرکے ملزمان فرار ہوگئے ،مقدمہ درج ہونے کے ایک ماہ بعد بھی بچی بازیاب نہ کروائی جاسکی ،سیاسی دبائو کے آ گئے تھانہ تاندلیانوالہ سٹی کی پولیس بے بس، آر پی او فیصل آباد ،سی پی او فیصل آباد سے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے انصاف کی اپیل ،تفصیلات کیمطابق چک نمبر425گ ب تحصیل تاندلیانوالہ کے رہائشی الطاف حسین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 02-03-26کو الصبح ظفر عرف بگو ،مظفر ،بابر ،غلام قادر وغیرہ 26افراد مسلح کلاشنکوف وآتشی اسلحہ گھر پر حملہ آور ہوگئے آتے ہی بھانجی مسمات سنوبر بی بی بعمر 14/15کو قتل کے ارادے سے اغوا کرنے آئے بھائی ابرار اور ہمشیرہ زیبا بی بی کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرتے ہوئے بھانجی کو اغوا کرکے لے گئے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں مقدمہ کے اندراج کو ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن تاحال پولیس میری بھانجی کو بازیاب نہ کراسکی، ملزمان سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس ہمارے نامزد ملزمان سے ہماری بھانجی کو بازیاب کرانے سے قاصر ہے۔ تاحال ہمیں علم نہیں کہ ہماری بچی کس حال میں آج کی اس پر یس کانفرنس کے ذریعے ہم آئی جی پنجاب ،آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ہماری نابالغ بھانجی کو بازیاب کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں