چوہدری محسن سلیم کابیٹا حسن رضا لندن سے بیرسٹر ایٹ لاء کی ڈگری لیکر پاکستان پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین چوہدری محسن سلیم کے فرزندارجمند حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ لندن کی یونیورسٹی (BPP UNIVERSITY) سے BAR-at-LAW اور LLMکا امتحان پاس کرنے اور بیرسٹر ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے’ پاکستان پہنچنے پر چوہدری محسن سلیم کے دوستوں چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چوہدری حق نواز غفاری’ چوہدری عثمان گجر’ عاطف کسانہ’ چوہدری خالد لاڈا’میاں اقبال انجم’ میاں عابد’ امین جتوئی اور دیگر دوستوں نے بیرسٹر حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا ‘ انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور شاندار آتش بازی کی گئی’ بیرسٹر حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ کو جلوس کی شکل میں تقریب میں لایا گیااور ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا’ تقریب میں ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں عرفان منان’ شیخ محمد یوسف’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ رانا علی عباس خاںایڈووکیٹ’ چوہدری عمران شیرعلی’ بیرسٹر میاں آفاق طاہر ایڈووکیٹ’ عمر خان’ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ میاں تنویر ریاض’ توصیف نواز خان’سابق چیئرمینز اخواص قریشی’ چوہدری رمضان بائو جٹ’ چوہدری شفیق الرحمن تارڑ’ طارق قادری’ چوہدری لیاقت کمبوہ’ چوہدری لیاقت غفاری’ چوہدری ذوالفقار گجر’ ڈاکٹر مقبول’ میاں محمد الیاس’ ڈاکٹر فضل قدیر’ عامر رفیق کمبوہ’ میاں عامر’ میاں عابد’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ خالد حبیب’ سردار ناصر ڈوگر’ ملک ارسلان’ چوہدری سخاوت کے علاوہ صحافی’ قانون دان’ سیاسی ‘ سماجی رہنماو مذہبی رہنمااور تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر میاں طارق محمود نے حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ کو BAR-at-LAW اور LLM کا امتحان پاس کرنے پر مبادکباد دی اور اعلان کیا کہ میں آج سے ہی ان کی بار کی ممبرشپ کا اعلان کرتا ہوں’ ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں عرفان منان’ شیخ محمد یوسف’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ رانا علی عباس خاںایڈووکیٹ’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چوہدری عمران شیرعلی’ بیرسٹر میاں آفاق طاہر ایڈووکیٹ’ عمر خان’ الحاج اسلم بھلی و دیگر مقررین نے بیرسٹر حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ کو لندن سے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے پر انہیں اور ان کے والد محترم چوہدری محسن سلیم کو مبارکباد دیاور کہا کہ یقینا ایک باپ کیلئے یہ فخر کا مقام ہے کہ ان کے صاحبزادے نے اتنی کم عمری میں قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کر لی ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم اس شاندار کامیابی پر دل کی تھاہ گہرائیوں سے چوہدری محسن سلیم اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ بیرسٹر حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور بار میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین چوہدری محسن سلیم نے کہا کہ آج میرے لئے انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ میرا بیٹا اللہ کے فضل و کرم سے قانون کی اعلیٰ ڈگری لے کر وطن واپس لوٹا ہے’ میرے لئے یہ بھی انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ میرا بیٹا لندن کی یونیورسٹی (BPP UNIVERSITY) سے فسٹ پوزیشن کے ساتھ امتحان پاس کرکے آیا ہے’ انہوں نے آنے والی تمام شخصیات کی آمد کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب میرے بیٹے کی خوشیوں میں شریک ہوئے جس کیلئے میں آپ کا مشکور ہوں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر حسن رضا چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں جنہوں نے مجھ پر خاص نظر عنایت فرمائی اور آج میں کامیابیاں سمیٹ کر وطن واپس لوٹا’ انہوں نے اپنے والد چوہدری محسن سلیم کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی شبانہ روز محنت اور لگن کی وجہ سے یہ کامیابی دیکھنا نصیب ہوئی’ انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم نے قدم بہ قدم میری رہنمائی کی اور میری سپورٹ کی ‘ انہوں نے تقریب میں آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرا شاندار استقبال کیا اور مجھے ویلکم کیا’ میں ان کی محبتوں کو کبھی نہیں بھولوں گا’ انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں میری اولین کوشش ہو گی کہ میں قانون کی عملداری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کام کروں’ خصوصا ان مستحق لوگوں کے کام آئوں جو وکلاء کی فیسیں ادا نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں