سٹی فیصل آباد میں پیپلز پارٹی یونٹ سازی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریگی ،نعیم دستگیر خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی فیصل آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی یونٹ سازی کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریگی ۔ حسب سابق اس مرتبہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47برسی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کرئے گی ۔ اس ضمن میں پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے صدر رانا نعیم دستگیر خاں اور جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی پروگرام کے انعقاد اور اس کی کامیابی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے گی ۔ اس بات کا فیصلہ سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں کی زیر صدارت پارٹی کے ماہانہ اجلاس منعقدہ مرکزی سیکرٹریٹ وزیر خاں میں کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر رانا نعیم دستگیر خاں ۔ جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں سرکاری سطح پر یونین کونسل کی سطح پر نئی حلقہ بندیوں کا تعین ہو چکا ہے ۔ لہذا پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد نے بھی نء حلقہ بندیوں کے مطابق ہی اپنے بنیادی تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل کے کام کو ترتیب دیا ہے ۔ جس کے مطابق جہاں پرانے یونٹوں میں تشکیل نو کو مکمل کیا جائے گا، وہاں ہم نئی یونٹ سازی کے کام کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلے بھر پور جہدوجہد کی جائے گی ، مقررین نے کہا کہ اس تشکیل نو کے کام کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مقامی ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ملکر کر نء حلقہ بندیوں کے مطابق اس کی تشکیل نو میں بھر پور تعاون کریں ۔ کیوںکہ بنیادی تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کرنا پوری تنظیم کی زمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق تنظیمی ڈھانچے کو جلد از جلد مکمل کرنا ہوگا تاکہ کے متوقع مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا انشا اللہ تعالی پاکستان پیپلز پارٹی متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں ایک بڑا سرپرائز دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔ انہوں نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر انتہائی محنت اور لگن سے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے خاندان سمیت خود کو ارض پاک پر قربان کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے اس کی نظیر ہمیں کہیں اور دیکھائی نہیں دیتی ۔ یہ ان کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ آج پاکستان اقوام عالم میں ایک لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ اقوام عالم بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کے معترف نظر آتے ہیں ۔ اس موقع پر سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ۔ ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر اعوان ۔ ٹکٹ ہولڈرز چوہدری بشارت رندھاوا ۔ ملک ذوالفقار علی ۔ چوہدری عباس گجر ۔ میاں عباس گجر ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ ۔ نائب صدور، میاں بشارت علی ، با افضل ، عتیق قریشی ۔ میاں خالد بھولا ۔ آفس سیکرٹری شیخ یاسین ۔ زونل صدر ملک سلیم ناز ۔ ذیلی تنظیموں کے عہدیداران رانا منظور احمد ۔ بابر علی بھٹو ۔ فراز راشد ۔ ملک عبد القادر ۔ چندے شاہ ۔ رانا سیف خاں ۔ میاں انتظار حسین ۔ پرویز اکرم میدانی ۔ مہر پرویز اختر پیجی اور مشتاق احمد ماگھ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں ۔ تقریب کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ شیریں رحمان کی دختر اور نائب صدر سٹی محمد عتیق قریشی کی زوجہ محترمہ کی ناگہانی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں