جڑانوالہ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایات پر شروع کی گئی اس مہم کے تحت شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی نگرانی میں گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس مہم کے دوران جڑانوالہ کے پارکس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد روڈ اور لاہور روڈ کے ڈیوائیڈرز پر بھی شجرکاری کی جا رہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صحت مند بنانا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں