اسرائیل کی کوشش ہے کہ اسلامی ممالک کی ترقی کو ملیا میٹ کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پر ایران پر جارحیت کی وجہ سے آج پاکستان سمیت پوری دنیا ایک بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے ۔ خلیجی ممالک میں کشیدگی کم کروا نے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے حوالے توہین آ میز بیان انتہائی گھٹیا ہے ۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ اسلامی ممالک ایک دوسرے کے وسائل اور ترقی کو ملیا میٹ کریں لیکن اس کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔ تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو اب امریکہ کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھنا ہو گا ورنہ طاغوت اور سامراج باری باری سب کو نگل جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں