بچیانہ میں ترقیاتی کام کروانا میری ترجیحات میں شامل ہے،خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ(نامہ نگار)چیئرمین صفیہ ٹرسٹ چوہدری اختر حسین کی جانب سے آر پی ایس سکول سسٹم میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،جس میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ان کے علاوہ تقریب میں سردار اصغر ڈوگر،الحاج میاں محمد رفیق طاہر، عابد حسین ملک،صوفی علی اکبر،سید مقدس حسین زیدہ،چوہدری فیاض احمد سلہریا،رانا مزمل حسین، اسد منہاس ،رانا نوید اور رائے علی رضا سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ بچیانہ میرا اپنا گھر ہے اور اس کی ترقی کے لیے کسی مطالبے کا انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا بچیانہ کو مونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانا،بچیانہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ کو کارپٹ روڈ بنانا اور علاقے میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کا قیام میری ترجیحات میں شامل ہے جسمیں سے بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل چکا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کا اسٹیشن بھی تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شا اللہ کوئی بھی کام ادھورا نہیں رہے گا، ہم قومی اور صوبائی سطح پر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر میزبان چوہدری اختر حسین نے تمام شرکا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں