گوجرہ( نامہ نگار)گوجرہ میںڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں راہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر348ج ب کا نصیر احمد موٹر سائیکل رکشہ پر سوارجارہاتھاکہ راستہ میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے ان کو اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نصیراحمد سے72ہزارروپے نقدی ،ڈرائیورسجاد سے 6 ہزار روپے نقدی جبکہ تیسرے مسافر قیصر سکنہ چک نمبر 333ج ب سے 15ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لئے۔دوسری واردات میں فیصل آباد کے چک نمبر60ج ب کا ظفر اقبال مونگی بنگلہ کے چک نمبر 158گ ب سے موٹر سائیکل پر سوار گوجرہ کی جانب آرہاتھاکہ ٹوبہ روڈ پر اس کودو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کراس سے7ہزار روپے نقدی و 85 ہزار ر و پے مالیت کاموبائل چھین لیا۔تیسری واردات میں چک نمبر303ج ب کے محمد الیاس سے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر60ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لئے۔



