20مئی سے پہلے دھان کی پنیری کاشت نہ کی جائے، خالد محمود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر زرا عت (توسیع)چوہدری خالد محمود نے کسانو ں سے خطاب کرتے ہوئے قبل از وقت دھان کی پنیری کاشت پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سفارش کردہ تاریخ 20 مئی سے پہلے کا شت قانوناً جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ 20 مئی سے پہلے دھان کی پنیری بالکل نہ کریں۔قومی سطح پر خدشہ ہے کہ اس سے نہ صرف پیداوار میں کمی آئے گی بلکہ یہ فصل تنے کی سنڈی اور دیگر کی افزائش کا ذریعہ بنے گی جو بعد میں پوری کھڑی فصل کو تباہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کٹائی کے فوراً بعد لاب کی منتقلی اور مارچ یا اپریل میں پنیری کاشت کرنے سے پولی نیشن نامکمل رہ جاتا ہیجس کے نتیجے میں دانے کم بنتے ہیں یا فصل ضائع ہو جاتی ہینیز، قبل از وقت کاشت میں پانی کے زائد اخراجات، جڑی بوٹیوں پر قابو پانے میں دشواری، اور مون سون میں نمی کی وجہ سے ایفلا ٹاکسن کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ باسمتی 1509، انڈین 1847، انڈین 1692، ڈائمنڈ 109 اور ڈائمنڈ 123 جیسی اقسام قبل از وقت کاشت کیلئے ہرگز موزوں نہیں ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب ایگریکلچر پیسٹ آرڈیننس 1959 اور رولز 1960 کے تحت یہ کاشت قانوناً جرم ہے۔حکومت پنجاب نے ایسے کسانوں کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھا ہے جس میں فصل کی تلفی بھی شامل ہے لہٰذا براہ کرم سفارش کردہ تاریخوں پر عمل کریں اور مستقبل میں ہونیوالے نقصانات سے بچیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں