سرگودھا(بیورو چیف) پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نفاذ سے مہنگائی کی نئی لہر نے صارفین سے قوت خرید چھین لی جس کو شہریوں سے ظلم و زیادتی اور زندہ درگور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے بھر پور ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بجلی بلچوں پر فکس ٹیکس کے نفاذ سے مہنگائی کی نئی لہر نے صارفین سے قوت خرید چھین لی۔اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے جس پر شہریوں نے روز مرہ استعمال سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر کو ظلم و زیادتی اور زندہ درگور کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے بھر پور ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔



