کراچی تا حیدرآباد موٹر وے پراجیکٹ گیم چینجرہوگا،عبدالعلیم خان

کراچی(بیورو چیف) وفاقی وزیر مواصلا ت عبدالعلیم خان نے حیدر آباد کراچی موٹروے ایم ٹین کو ملک کی معاشی شہ رگ قرار دیدیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منصوبے کیلئے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کی ہدایت کر دی۔ کہا منصوبہ ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا، وزیر مواصلات نے این ایچ اے کے ڈیفالٹر ہونے کے تاثر کو مکمل طور پر گمراہ کن بھی قرار دیاہے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی پورٹ تا حیدر آباد موٹر وے ایم10پراجیکٹ کو ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر قرار دیدیا۔ این ایچ اے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا 8لین پر مشتمل ایم ٹین ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی، کراچی میں ٹریفک کا دبائو بھی کم ہو گا۔ عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو پراجیکٹ ایم 10کیلئے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا وسائل کی بروقت فراہمی سے یہ منصوبہ 2سال میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں