گوجرہ میں چوروں کا راج عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار)چورو ں نے شہریو ں کو لا کھو ں روپے سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 211 گ ب کی مریم ارشاد خریداری کیلئے شہر آ ئی ہو تی تھی کہ نا معلوم چورو ں نے اسکا پرس چوری کرلیا جس میں آ ٹھ لا کھ روپے کی نقدی موجود تھی علا وہ ازیں محلہ آ فتاب ٹاؤ ن کی نسرین بی بی کے گھر کے تا لے نامعلو م چو روں نے تو ڑ کر گھر سے لا کھو ں روپے کا قیمتی سا ما ن چوری کرلیااور فرار ہو گئے جبکہ سبزی منڈی کے رہا ئشی وسیم الرحمن کے گھر کی دیواریں پھلا نگ کر نا معلو م چورو ں نے گھر کا صفا یا کر دیا محلہ نیو پلا ٹ کی شریفا ں بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے مو با ئل فو ن، طلا ئی زیورات سمیت لا کھو ں روپے کا سا ما ن چوری کرلیااور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں