شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی گردونواح میں جعلی نابینا بن کر مانگنے والوں کے بھرمار۔شورکوٹ چھاؤنی جیسے حساس شہر اور گردونواح میں جعلی نابینا بن کر مانگنے والے شہر بھر کے بازار اور گلیوں میں دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں جس کے پاس نا کوئی شناخت ہوتی ہے نا اس شہر کے رہائشی ہوتے ہیں یے نامعلوم فقیر مرد عورتیں بچے شہر میں چوری چکاری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں شہر کے بیرونی راستوں پر کھڑی مانگنے والی عورتیں سندھی اور بلوچی زبان بولتی ہیں جن کے پاس بھی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔زرائع کے مطابق ان عورتوں اور جوان لڑکیوں کو رکشہ اور کوئی کار شہر کے باہر چھوڑ کر جاتی ہیں شام ہوتے ہی وہی انہیں لینے بھی آتے ہیں شہریوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرکے شورکوٹ چھاؤنی جیسے حساس شہر کو سیکورٹی پروف بنایا جائے۔



