ماموں کانجن (نامہ نگار )اسپیشل پرائس کنٹرول مجسڑیٹ اول چوہدری محمد ابرار جٹ ان ایکشن مامو کانجن شہر اور مضافات میں پھلوں اور سبزیات کی دکانوں پر گراں فروشی کو چیک کیا پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل پرائس کنٹرول مجسڑیٹ چوہدری ابرار جٹ نے ماموں کانجن اور مضافات میں کاروائی کرتے ہوئے کریانہ کی مختلف دکانوں پر ناپ تول اشیائے خردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا گوشت کی دکانوں کو چیک کیا اور موقع پر گراں فروشوں کو گرا فروشی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے مطابق بھاری جرمانے بھی عائد کیے چک 493گ ب میں ایک پٹرول پمپ کا پیمانہ درست نہ ہونے پر سیل کردیا اس موقع پر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول چوہدری محمد ابرار جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ ہر حال میں قائم ہو کر رہیگی۔



