اسلام آباد، پنجاب میں سرکاری ٹرانسپورٹ مفت (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کر دیا وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عملدرآمد کا آغاز ہو گیا وزیراعلیٰ نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا اورنج لائن ٹرین’ میٹروبس سروس’ اسپیڈوبس اور گرین الیکٹروبس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اس کے ساتھ وزیراعلیٰ نے زراعت’ خوراک اور کسان کے تحفظ کیلئے نقد رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا انہوں نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان بھی کر دیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دیکر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی وزیراعظم نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا شدید عالمی بحران کا شکار ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے جنگ کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے وعدہ ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے وزیراعلیٰ نے اپنے ایکس میسج میں عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی بڑا اعلان کیا ہے رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70 ہزار روپے’ بڑی گاڑیوں کے لیے 80ہزار روپے اور پبلک سروس کیلئے ایک لاکھ روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کیلئے دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹ زر خصوصاً اہل پنجاب سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں حکومت صورتحال کی تقریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ وقت ذمہ داری ہمدردی اور یکجہتی کا ہے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری عالمی بحران اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دبائو ناگزیر ہے” امریکہ اسرائیل’ ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کے بعد ملک بھر کے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ایک ماہ قبل پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد اس کے بُرے اثرات سامنے آئے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں کرایوں میں اضافہ ہوا تجارتی مال کی نقل وحمل میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ نے بھی کرائے بڑھا دیئے مہنگائی میں اضافہ ہونے سے دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہوا عجیب سی بے چینی دیکھنے میں آئی ایک ماہ بعد جب پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اضافہ کا اعلان کیا گیا تو عوام نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے اگر حکومت پہلے ہی پٹرول کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کا اعلان کرتی تو شائد عوام کا ردّعمل شدید نہ ہوتا۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پٹرول کا بحران اور اسکی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکومت کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ فائدہ ملا کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت ملی اس حوالے سے پاکستان میں تیل کی آمد کے بعد نرخوں میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں کیا جان اچاہیے تھا ملک میں موٹرسائیکلز آٹو رکشائوں’ چنگ چی اورانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی بڑی تعداد پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کے باعث شدید متاثر ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب نے اسلام اور پنجاب میں شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر کے موٹرسائیکل مالکان کیلئے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل تحسین ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول ایک ماہ کیلئے 80 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے جو ایک لحاظ سے اچھا فیصلہ ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ اس رعایت کی مدت میں مزید اضافہ کرے تاکہ عام آدمی اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں