اندرون شہر کی گلی محلوں میں قائم باڑوں اور مویشی مالکان کیخلاف کارروائیاں

جڑانوالہ(نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کا ایکشن ، اندرون شہر کی گلی محلوں میں قائم باڑوں اور مویشی مالکان کیخلاف کارروائیاں تیز۔ تفصیلا ت کے مطابق شہریوں کی شکایات پر تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے اندرون شہر اور گرد و نواح میں گلی محلوں میں قائم غیر قانونی باڑوں اور مویشی رکھنے والوں کیخلا ف کاررو ا ئی کرتے ہوئے متعدد مالکان کو وارننگ جاری کر دی، اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ اس دور ا ن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کا کہنا تھا کہ گلی محلوں میں مویشی رکھنے سے سیوریج کا نظام متاثر ہوتا ہے اور صفائی کے مسائل جنم لیتے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ مالکان کو آخری مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے جانور فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کریں۔انہوں نے مزید خبردار کیا کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کل سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مویشی بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں