فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 98 رانا فراز انیس نمبردار ، سینئر رہنما عارف علی سکھاں ،کاشف جمیل بٹ ، تحصیل صدر جھمرہ سردار علی نواز باجوہ نے 47 ویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میںکہا کہ آج ملک معاشی اور معاشرتی تنزلی کا شکار ہے امت مسلمہ کی نا اتفاقی اور خود غرضی کی و جہ سے فلسطین اور کشمیر بدترین مصائب سے دوچار ہے قائدعوام جیسا دلیر لیڈر نہ ہو نے کی وجہ سے امت مسلمہ اور پاکستانی قوم ذلت و رسوائی کی گہری کھائی میں گر چکے ہیں اے میرے شہید بھٹو قائد بے مثال تجھے سلام شہید بھٹو نے دنیاوی زند گی پر تاریخ انسانی میںزندہ رہنے کو فو قیت دی اور ہمشہ کے لئے امر ہو گئے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھنداقبول کرلیا مگر غریب مزدورکے حقوق کیلئے خاموشی کی شرط کو قبول نہیں کیا تحریک انصاف اور ن لیگ ملکی حالات کی سنگینی اور بے لگام معاشی بحران کو سمجھنے کی کوشش کرے عوامی قومی ایشو زپر ملک و ملت کا سوچے عوام بڑی تنگ دست اور حالات سے بے زار ہے ٤ اپریل پیپلزپارٹی کے نظریاتی جیالوںکیلئے تجدید عہد وفا کا دن ہے اس روز جیالے بھٹوازم پر کاربند رہنے کا عزم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 98 رانا فراز انیس نمبردار ، سینئر رہنما عارف علی سکھاں ،کاشف جمیل بٹ ، تحصیل صدر جھمرہ سردار علی نواز باجوہ برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ پارٹی رہنماوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قو می خد ما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا۔ سینئر رہنما عارف علی سکھاں نے اختتام پرایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنائی و دیگر شہدائے بھٹو خاندان شہید ذوالفقار علی بھٹو، ء سمیت امت محمدیہ کے تمام مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت اور ملک وقوم کی سلامتی ، قومی ترقی، معاشی خوشحالی، غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔




