فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے لبریکینٹس ڈیلرزکا اجلاس گروپ لیڈر ملک امین پرویز کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر تھے’ اجلاس میں صدر انجمن تاجران لبریکینٹس ایسوسی ایشن میاں ریحان مقصود’ نائب صدر شاہد علی’ سیکرٹری انفارمیشن آصف محمود’ حاجی انعام’ محمد یعقوب’ محمد عثمان اور طلحہ احمد نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیرنے کہا کہ تاجر تنظیموں میں اتحاد و اتفاق جتنی آج ضرورت ہے کبھی نہیں تھی’ حکومت کو من مرضی کے فیصلوں سے روکنے کیلئے تاجروں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے’ خدارا اپنے انفرادی ااختلافات ختم کر کے اجتماعی مسائل کا حل ڈھونڈیں’ اپنے مسائل کے حل کیلئے بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے’ لبریکینٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن نوجوان تاجروں پر مشتمل ہے اور یہ لوگ کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں میری ان سے اپیل ہے کہ اپنے مسائل چیمبر کے پلیٹ فارم پر لائیں تاکہ متعلقہ اداروں کے سربراہان تک آپ کی آواز پہنچائی جا سکے اور آپ کے کاروبار کو دوام پہنچانے کیلئے ریلیف لیا جا سکے’ چیمبر کا پلیٹ فارم آپ کیلئے ہمیشہ دستیاب ہے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںسٹینڈنگ کمیٹی برائے لبریکینٹس ڈیلرز کے گروپ لیڈر ملک امین پرویز اور صدر انجمن تاجران لبریکینٹس ایسوسی ایشن میاں ریحان مقصود نے کہا کہ پیٹرول اور انجن آئل مہنگا ہونے سے لبریکینٹس کے کاروبار سے منسلک تاجر سخت پریشان ہیں’ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور انجن آئل کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں تاکہ ہمارے کاروباری کا پہیہ چلتا رہے’ انہوں نے کہا کہ ہم نے جعلی فلٹر آئل کے خلاف کمپین لائونج کی ہے’ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار اور ممبران جعلی فلٹر آئل بیچنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کروائی جا سکے’ انہوں نے کہا کہ ہم لبریکینٹس کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل کو چیمبر آف کامرس سمیت تمام فورمز پر اٹھاتے رہیں گے اور جہاں تک ہو کا ان کے مسائل کو حل کرواتے رہیں گے۔




