فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ اورکبڈی ایسوسی ایشن کے کے اشترا ک سے ہونیوالاپانچواں سالانہ غوثیہ کبڈی کپ ملکھانوالہ کا فائنل تارڑ کبڈی کلب 225ر۔ب نے مزمل بوٹارائل کنگ کبڈی کلب 90 گ۔ ب کو 37کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔ میچ میں انٹر نیشنل کھلاڑی بلال محسن ڈھلوں ، تبشر دلا ، علیم گجر ، کاشف بلوچ، شوکت سپاں والا ، نفیس گجر، وسیم کمبوہ ، مدثر مچھو ، ذوالقرنین ڈوگر ، رانا کامران ، خرم تارڑ ، رانا عاطف اور عاطف وحید قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ شوکت سپاں والا( سٹاپر)، علیم گجر (ریڈر) نے مین آف دی میچ کے ایوارڈ وصول کیے ۔ مہمان خصوصی سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی ، میاں طاہر جمیل (MPA)، شاہ منظر فرید ڈویژنل سپورٹس آفیسر، چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ چیئرمین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اول آنے والی ٹیم کو 2,50,000/-روپے ، دوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو 1,50,000/-روپے ، ایشین سٹائل میں دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1,00,000/-روپے اورطیب گیلانی بہترین کمنٹری کرنے پر 50,000/-روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں ۔اس موقع پر چوہدری نصیر تارڑ ، چوہدری ظہیر تارڑ ، چوہدری آصف تارڑ ، چوہدری سجاد تارڑ آف صدیق گارڈن ، چوہدری عابد جٹ ، چوہدری عصمت اللہ ساہی ، چوہدری سجاد افضل ساہی ، چوہدری اعجاز ساہی ، کپتان قومی کبڈی ٹیم وسیم سجاد، ہیڈ کوچ پاکستان کبڈی ٹیم فریاد علی جٹ ، سابق انٹر نیشنل کھلاڑی شمس لطیف ساہی بھی موجود تھے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، فضل حق گجر، اصغر اچھو، پروفیسر شہزاد سلیم کھوکھر ، رانا اقبال ، سید حسن شاہ ، شہباز شریف سہوترااورشاہد چیمپئین نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر تارڑ کبڈی اکیڈمی کا افتتاح بھی کیاگیا ۔ عوام کی بہت بڑی تعداد نے جم کر کبڈی کے میچ دیکھے جو اپنے من پسند کھلاڑیوں کو کرنسی نوٹ اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کرداد دیتے رہے۔




