فیصل آباد میں نیا ائیر پورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں

فیصل آباد ( سٹا ف رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششیں کا میاب ،فیصل آباد میں نیو ائیر پورٹ کی تعمیر رواں ماہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیا گرین فیلڈ ایئر پورٹ کنال ایکسپریس وے فیڈ مک انڈسٹریل ایریا میں تعمیر کیا جا ئیگا ،21 اپریل سے نئے گرین فیلڈ ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہونے کا امکان ہے جس کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ، نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ کوششیں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کی گئی ہیں ۔یہ منصوبہ پاکستان کے وسیع انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پلان کا اہم حصہ ہے جس سے خطے کی مجموعی ترقی کو تقویت ملنے کی امید ہے ۔نیا ایئرپورٹ بننے سے فیصل آباد میں بھی تمام انٹرنیشنل ایر لائنزآپریشن شروع کریں گی ،فیصل آباد کے شہریوں کو بیرون ملک سفیر کیلئے لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں جا نا نہیں پڑیگا ۔ماہرین کے مطابق فیصل آباد میں ترقی کا نیا باب کھل جائیگا ۔ شہر کی کنیکٹیویٹی بہترہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں تیزی آئیگی، جدید ائیر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نہ صرف سرمایہ کاری کو فروغ دے گا بلکہ سیاحت اور تجارت کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ فیصل آباد نیا بزنس حب بن جا ئیگا جس سے فیصل آباد کی اہمیت مزید بڑھ جائیگی،فیصل آباد کے تاجروں صنعتکاروں اور شہریوں نے نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں