نوسرباز خواتین دن دیہاڑے گھروں میں داخل ہوکر وارداتیں کرنے لگیں

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)منڈی صادق گنج تھانہ کی حدود میں واقع محلہ نظام پورہ میں دن دہاڑے واردات کرنیوالی دو خواتین نے بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا جھانسہ دے کر گھروں میں دا خل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چرا لی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے تفصیلات کے مطابق نامعلوم دو نوسر باز خوا تین گھروں میں یہ کہہ کر داخل ہوئیں کہ وہ اپنے بچو ں کو ٹیوشن پڑھانا چاہتی ہیں گھروں میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے موقع پا کر قیمتی زیورات اور نقدی چرا لی اور فرار ہو گئیں متاثرہ شہری ماسٹر ایوب کے گھر سے سونے کی دو بالیاں جن کی مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چرا لی گئیں اسی طرح محمد آصف شیخ کے گھر سے بھی سونے کی دو انگوٹھیاں جن کی مالیت تقریبا تین لاکھ روپے ہے، کے علاوہ دیگر نقدی بھی لے گئیں متاثرین کے مطابق دونوں خواتین نہایت چالاکی سے گھروں میں داخل ہوئیں اور باتوں میں الجھا کر واردات کر کے بآسانی فرار ہو گئیں اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی وارداتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں لیکن مناسب کارروائی نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں۔متاثرہ خاندانوں، محمد آصف اور ماسٹر ایوب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے، ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے اور علاقے کے مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے شہریوں نے ڈی پی او بہاولنگر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لے کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں