مشرق وسطیٰ میں قیام امن،علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خلیجی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، مصرکا موثر کردار قابل تحسین ہے۔مشرق وسطی میں قیام امن، علاقائی استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ کشیدگی ختم کرانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ ایران نے کبھی مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان پر اعتماد کا اظہارہے۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور من گھڑت منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔ سعودی عرب ہماری محبتوں کا مرکز ہے۔مکہ اور مدینہ کی در و دیوار میں بھی خوشبو بسی ہے اور ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔مرکزی علما کونسل پاکستان کے رہنمائوں کا مشترکہ بیان۔ چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمو دقاسمی، علامہ شاہ نواز فاروقی، صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، علامہ شبیر احمد عثمانی، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ، قاری محمد مشتاق لاہوری، مولانا محمد بلال،مولانا حبیب الرحمن ضیا، مولانا محمد اعظم فاروق، مولانا محمد عامر اشرف،مولانا عبید اللہ حیدری،مولانا نعمان درخواستی چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ٹرمپ اور یاہو کی مسلط کردہ جنگ کا نتیجہ مغربی قیادتیں ناکام ہوگئیں اور اس کے بعد ایشیا میں نئی سیاسی، معاشی، عسکری صف بندی جنم لے رہی ہے۔ حالیہ جنگ کا سارا بوجھ عوام کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ عوام الناس میں گہری تشویش ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو تیز کیا جائے۔تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ اس جنگ کی وجہ سے پاکستان میں معاشی بدحالی اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ معاشی بدحالی اور عالمی جنگی صورت حال کا واحد حل امن میں ہے۔ پاکستان سعودی عرب دیرینہ تعلقات، دفاعی و معاشی تعاون، امت مسلمہ کی بقا کا ضامن ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون، پٹرولیم ریلیف اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پاکستان سعودی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں