گندم کی کٹائی کی دوران موسمی حالت کو مد نظر رکھیں

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جڑانوالہ رضوان عامر خان کی زمیندارو ں سے ملاقات،گندم کی بہتر نگہداشت کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت (توسیع) جڑانوالہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان عامر خان نے مقامی زمینداروں اور کسانوں کے وفد سے خصوصی ملاقا ت کی۔اس موقع پر انہوں نے گندم کی موجودہ صورتحال، کٹائی کے مراحل اور حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔رضوان عامر خان نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران موسمی حالات کو مدنظر رکھیں تاکہ فصل کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کٹائی اور گہائی کے دوران جدید مشینری کے استعمال اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔حکومتی سبسڈی اور کسان کارڈ: ملاقات میں کسان کارڈ کی اہمیت اور اس کے ذریعے ملنے والی کھاد اور بیج کی سبسڈی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہیسموگ اور باقیات جلانے پر پابندی: اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے زمینداروں کو خبردار کیا کہ فصل کی باقیات (پرالی) کو آگ لگانے سے گریز کریں،کیونکہ یہ نہ صرف زمین کی زرخیزی کو متاثر کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کا بھی سبب بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں