فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمااوریونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین خواجہ اسد اعجاز منانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ برداشت اضا فہ کے بعد حکومتی ریلیف کوسیاسی ر یلیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے والی حکومت پٹرول مزیدمہنگا کرے گی عوام پہلے ہی مہنگائی سے زندہ درگورہوچکی ہے ۔اب اضافے کے بعد100 روپے پیکج کے نام پر غریب عوام کو نئی مشکل میں ڈال دیا گیا ہے ملک بھرمیں موٹر سائیکل اور رکشاں کے ڈرائیورز لائنوں میں لگ کرپہلے اپنے نام پر رجسٹریشن کروائیں گے جس کے بعد وہ20 دن کے لیے 100 روپے کیاہل ہوں گے-انہوں نے کہاکہ اگر حکمران عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے تو عوام کو مشکلات میں نہ ڈالتے عمران خان پر پاکستان دیوالیہ کا الزام عائد کرنے والوں نے عوام کو دیوالیہ کردیاہے۔




