رکشہ میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے3افراد جاں بحق،14زخمی

ملتان (بیورو چیف)ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار3افرادجاں بحق اور14زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔حکام کے مطابق رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ14افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں