ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموںکانجن موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلع افراد نے غریب محنت کش کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ بتا یا گیا ہے تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بلمقابل گرلز کالج روڈ دربار رحم شاہ کے قریب نامعلوم مسلع افراد نے پیدل جاتے ہوئے اسلم ولد غلام رسول سکنہ بلال ٹاون کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ ماموں کانجن موقع پر پہنچ گئی.پولیس نے مضروب کو شدید زخمی حالت قریبی ہسپتال منتقل کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔




