UAEبرادرملک،عوام کیساتھ کھڑے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد (بیورو چیف) وزیرِ اعظم شہباز شر یف نے متحدہ عرب امارا ت (یو اے ای) کی بندر گا ہ پر میزائل حملے میں پا کستا نیوں سمیت شہریو ں کے ز خمی ہونے پر تشویش کا اظہا ر کیا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے صبر اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔دریں اثناء ۔اسلام آباد (بیور و چیف) وزیرا عظم محمد شہباز شر یف نے عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن 6 اپریل 2026 پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان عالمی برادری
کیساتھ مل کر عالمی یوم کھیل برائے ترقی اور امن پر عزم انداز میں منا رہا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کھیل عالمی سطح پر مشترکہ قدر کے طور پر قوموں اور معاشروں کے مابین باہمی تعاون ،عزم و استقامت اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی اقدار انسانی توانائیوں کو مجوعی ترقی و خوشحالی کے لئے صرف کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ کھیل انفرادی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے نوجوانوں، بشمول خواتین کھلاڑیوں، کے لیئے صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کھیل کی خاصیت ہے کہ یہ باہمی احترام و مساوات کی بنیاد پر شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سماجی سطح پر باہمی اختلافات اور مسائل کے حل کے لیئے بھی امید افزا اور مثبت ماحول فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان قومی ترقی اور عالمی سطح پر ملکی نمائندگی میں کھیل کے کردار کو مضبوط کرنیکے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کھیل کی سہولیات تک رسائی بڑھانے، اسکولوں اور کمیونٹی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پرتربیت اور مقابلوں کے مواقع بڑھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنی صلاحتیوں، محنت، نظم و ضبط اور تمام کھیلوں میں کامیابیوں سے قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ کھیل کے میدان کی کامیابیاں ذاتی کارکردگی کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام متعلقہ اداروں، کھیلوں کی تنظیموں، اساتذہ، اور کھیل سے منسوب ترقیاتی شراکت داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے مل کر ایسے مستقبل کے لیے کام کریں جہاں پاکستان کے ہر بچے اور نوجوان کو محفوظ، اور قابل رسائی کھیلوں کے مواقع میسر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں