مکو آنہ (نامہ نگار) معروف سیاسی وسماجی شخصیت وسابق چیئرمین یونین کونسل 32 مکوآ نہ حاجی لیاقت علی ملک کے صاحبزادے ملک حمزہ لیاقت شادی کے بندھن میں بندھ گئے دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔ جس میں سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں ‘سماجی کاروباری شخصیات ‘صحافی شریک تھے ۔دعوت ولیمہ میں شریک معزز مہما نوں کی دولہے کو شادی کی مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار ۔ ملک حمزہ لیاقت کی تقریب دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدروٹکٹ ہولڈراین اے99میاں قاسم فاروق’پی ٹی آ ئی کے ایم پی اے پی پی 106 رائے احسن رضا کھرل ‘ سابق ایم این اے چوہدری اعجازورک’ملک تحسین اعوان ‘ چوہدری شفقت الیاس جٹ ککوآنہ’حاجی ملک مظہر اعوان’چوہدری سرورگجر’رانانادرعلی ذکی’ملک اسلم ایاز’ملک اکرم شہاب ایڈوو کیٹ ‘ ملک سرفراز ود یگر معززین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔




