لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن11میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو7وکٹوں سے ہرا دیا، راولپنڈیز کی ٹورنامنٹ میں یہ چوتھی مسلسل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صاحبزادہ فرحان نے 68اور جوش فلیپی نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 26 اور شان مسعود نے 27 رنز بنائے ۔اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں سیم بلنگز نے 56، کامران غلام نے 35 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سپنر فیصل اکرام نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔




