فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئو ں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر 57 مقامات پر لوٹ مار کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے مزا حمت پر سیل مین سے نقدی چھین کر گولی مار دی، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں، رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے ‘اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 8خواتین اور3لڑکوں کو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹھیکری والا کے علاقہ 71ج ب کی نوراں بی بی کی بیٹی (ع) کو، 71ج ب کے شاہد اور اس کی اہلیہ (ے)، کھرڑیانوالہ 73ر۔ب کے عظیم کی جواں سالہ بیٹی (ن) کو نامعلوم اور باہلک کے علاقہ 607گ ب کے سلیم خاتون کی بیٹی (آ) کو ملزمان ریاض وغیرہ نے اغوا کر لیا’ رضا آباد کے وقاص کا بیٹا ارشد، سمن آباد کے جمیل کا بیٹا عبداللہ گھر سے کھیل کود کیلئے نکلے واپس نہ آئے جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 235گ ب کے قریب سیل مین صہیب سے نقدی چھین کر مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا، جڑانوالہ کے علاقہ غلہ منڈی کے تاجر رمضان کے بیٹے علی حسنین کو ملزمان ثاقب وغیرہ نے رقم کے لین دین پر اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب رمضان سے 10ہزار وفون، بائو والا کے قریب عدنان سے اڑھائی لاکھ نقدی وفون، پنوں چوک کے قریب عاصم کے گودام سے 3لاکھ، غلام محمد آباد کے عمران نذیر سے 20ہزار وفون، اعظم آباد کے وقاص نصیر سے ڈیڑھ لاکھ وفون، کھوکھر ٹائون کے قریب یعقوب سے 30ہزار وفون چھین لیے، آفیسر کالونی کے تنویر سے 65ہزار وفون، منصور آباد کے قمر کی بھانجی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، پھٹیاں والا پل کے قریب سمیر اقبال سے 35ہزار وفون، ملت ٹائون ایف بلاک کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گارڈن محلہ کی صغراں بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، لائلپور کالونی کے شہزاد کے گھر سے بکرے، بھٹہ سٹاپ کے ابوا لحسن کی فیکٹری سے سامان چوری، ہمت پورہ کے حیدر علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چور لے اڑے، 25ج ب کے عامر حسین کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، 46موڑ سمن آباد سے نبیل سے نقدی وفون، 215ر۔ب کے یوسف سے20ہزار وفون چھین لیا، ےٰسین پورہ کے قریب عامر سے 52ہزار وفون، 69ج ب کے اشفاق سے 30ہزار وفون، 59ج ب کی شہناز بی بی کے گھر سے زیورات، سامان چوری، صدی احمد کے رضا احمد سے 62ہزار وفون چھین لیا، سفینہ پارک کے ملک ندیم سے 91ہزار وفون، شاہ کوٹ روڈ پر ارسلان سے 34ہزار وفون، 235ر۔ب کے حبیب سے نقدی وفون، 231گ ب کے زمیندار شیر بہادر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10تولے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور رائفل بھی چھین کر لے گئے، 625گ ب کے ساجد سے 35ہزار وفون، 229گ ب کے ندیم کی دکان لوٹ لی، 69ر۔ب کے عبدالحمید کے ڈیرہ سے بجلی کی تاریں چوری، 511گ ب کے زاہد کی حویلی سے مویشی چوری، 457گ ب کے یعقوب سے نقدی وفون، 467گ ب کے فہد سے نقدی وفون چھین لیا گیااور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے علی ارشد، 217ر۔ب کے سعد حسن، کوہ نور سٹی سے عمر عقیل، جھمرہ روڈ سے بلال، باوا چک کے شہزاد، 201ر۔ب کے جاوید ارشد، سبینہ ٹائون کے امجد خان، وارث پورہ کے صہیب، کچہری چوک سے علی رضا، 225ر۔ب کے فیصل عمران، 113گ ب کے عمیر، 586گ ب کے نصیر احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




