بانی PTIکو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مہنگائی کے دبا میں معاشی استحکا م کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت عملی اقداما ت کررہی ہے ایسے حالات میں پی ٹی آئی کوجلسے اورسڑکوں پرتماشے لگانے کی خواہش نہیں کرنی چاہیے بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ضروریات کے مطا بق سہولتیں دستیاب ہیں ان کی رہائی بھی قانونی طریقے سے ممکن ہے وہ9اپریل کوکوئی جلسہ نہیں کر سکے گی۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہے ہیں گزشتہ 3ہفتوں میں129 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کوعوام کی مشکلات کا احساس ہے حکومت پرتنقیدکرنے والوں نے اپنے پونے چارسالہ اقتدار میں عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی ہے وعدوں اور دعووں پر یوٹرنز لیے ملک بھی میں ملک اورعوام کی بہتری کے لیے کوئی ایک بھی منصوبہ نہیں دیامعاشی استحکام کی بجائے بھی سیاسی انتقام کو ترجیح دی گئی-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاہرفیصلہ ملک اورعوام کی بہتری کے لیے ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں