ڈولفن اہلکار کے مبینہ جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط قائم

جڑانوالہ(نامہ نگار) “اختیارات کا ناجائز استعمال”تھانہ سٹی میں تعینات ڈولفن اہلکار نے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط قائم کر تے ہوئے شہریوں کو حراساں کرنا وطیرہ بنا لیا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب، ائی جی پنجاب ، آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جرائم سے پاک پنجاب پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ماتحت افسران و اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کیں کہ جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا قبلہ درست کیا جائے اگر کسی افسر یا اہلکار کیخلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی مگر جڑانوالہ تھانہ سٹی میں تعینات ڈولفن اہلکار وسیم عباس نے مبینہ طور پر افسران بالا کے احکاماتِ کو بالا طاق رکھتے ہوئے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہ صرف شریف شہریوں کو حراساں کرنا شروع کر رکھا ہے بلکہ مذکور کے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکور مبینہ طور پر نہ صرف شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسوانے کی دھیکماں دیتا ہے بلکہ مذکور نے شریف شہریوں کو تنگ کرنا آئے روز اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ذرائع کے مطابق مذکور عرصہ داراز سے تھانہ سٹی میں تعینات ہے جسکی بنا پر مذکور نے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد کیساتھ ذاتی مراسم قائم کر رکھے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ائی جی پنجاب،ار پی او سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکور کی جانب سے مبینہ طور پر شہریوں کو حراساں کرنے کے معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے اور علاقے سے جرائم کی سرکوبی کے ویژن کو کامیاب بنانے کیلئے مذکور کا تھانہ سٹی سے فی الفور تبادلہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں