ملت روڈ پر سیٹلڈ ہونیوالے چینل ون کی مرمت مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے واضح کیا ہے کہ ملت روڈ پر سیٹلڈ ہونیوالے چینل ون کی مرمت مکمل جبکہ سیوریج لائنز کی بحالی صبح تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ 2روز کے اندر سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہو گی ۔ ملت روڈ پر سائٹ پر مرمتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے انہون نے کہا کہ مین چینل ون ایف کی سیٹلڈ لائن کو 54انچ قطر کے پائپوں کے ذریعے بحال کر دیاگیا ہے جبکہ سیٹلڈ سیوریج لائن کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرز اور سٹاف موقع پر موجود ہے جبکہ بھاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے ایشو کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ سیوریج لائن کی مرمت کے بعد آج سے سیوریج آپریشنل بحال کر دئیے جائیں گے جبکہ متعلقہ علاقوں کے مکینوں کو سیوریج آپریشنز میں ریلیف دینے کے لئے سیوریج لائنوں کو متبادل روٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج تمام تر مرمتی کام مکمل کرکے روڈ کی بحالی شروع کردی جائے گی اور مین روڈ کی بحالی کے لئے مزید دو روز درکار ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں