تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دس روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور بارہ ملین افراد دس روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کے لیے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔




