صوبائی حکومتیں مہنگائی کی لہر پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں

لاہور( بیورو چیف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صوبائی حکومتوں کو مہنگائی کی لہر پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے عائد کردہ خود ساختہ اضافے سے حکومتی اعانت کے فائدے کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے یہ ہدایات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کے محکمے 24 گھنٹوں کے اندر کرایوں کے نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں