فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فیصل آباد کی ڈویژنل صدر سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت اور لا زوال کردار کے مالک تھے قائد عوام بھٹو جیسی قیادت اور جرات مندی ہر ایک کے بس کا روگ نہیں ہے۔ امت مسلمہ کے تمام حکمرانو ں نے بھٹو کی شہادت کے بعد امت مسلمہ کو یہودوں نصاری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اور آج تک ذلیل و خوار ہو رہے ہیں آخر کیوں ؟کاش اس وقت ایسی غیر جمہوری و غیر قانونی سہولت کاری نہ ہو تی تو آج پاکستان دنیا کے نقشے پر حکمرانی کر رہا ہوتا ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا ۔ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہو ئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فیصل آباد کی ڈویژ نل صدر سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو نے 1973ء کے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور یہ آئین پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔




