مسلمان خوشی و غمی میں سیرت رسولۖ کو مدنظر رکھیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)روحانی و قلبی سکون کے لیے اسوہ رسولۖبہترین نمونہ ہے۔شادی کے موقع پر سنت رسول ۖ کی پیرو ی سے زندگیوں میں آسانیاں نصیب ہوں گی۔ اسلام کا نظام نافذ کر کے ہم معاشرے میں بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کر سکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر وممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے پی۔ ایس۔ ٹی PP-117 کے رہنما محسن رضا مصطفائی کی شادی کے موقع پر غلام محمد آباد میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ۔حضور نبی کریم ۖ کی ذاتِ مبارکہ وجہِ تخلیقِ کائنات ہے۔آپ ۖ سے اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر محبت کرنا ایمان کی بنیادی شرط ہے۔ میلادِ مصطفی ۖ منانا عینِ ایمان ہے۔ مسلما ن اپنی خوشی و غمی کی تقریبات میں سیرت رسول ۖ کو مدنظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں