فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید68 مقامات پر لوٹ مار کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے گئے، متعدد شہریوںکے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو اور 9خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق جھمرہ سٹی کی عظمیٰ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم اشرف نے اس کی بیٹی(س) ،روشن والا کے علاقہ289ر۔ب کی کنیز بی بی کی نواسی(آ) کو ملزم ارشد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب کی یاسمین کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، رضا آباد کے علاقہ ظفر آباد کے مبشر کی بیٹی(ش) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے علاقہ فاروق آباد کے شہزاد مسیح کی بھتیجی(الف) کو نامعلوم، منصور آباد کے امین کی اہلیہ(ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد کے ارشد علی کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم، سمن آباد کے علاقہ غفور ٹائون کے نثار کی بیٹی(ن) کو ملزمان حسنین وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 68گ ب کے عاکف کی بیوی(ع) ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے ارشد کی اہلیہ(الف)’ دو سالہ بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ اسلام نگر کے قریب افضل سے26ہزار وفون، سول ہسپتال کے باہر سے صفدر علی سے 35ہزار وفون، گمٹی چوک کے قریب امین سے جھپٹا مار کر فون، منشی محلہ کے قریب شفیق سے13ہزار وفون چھین لیا، کمال آباد کے زوہیب کے گھر سے زیورات نقدی وسامان چوری، رحمت ٹائون کے ندیم سے نقدی وسامان، مدینہ پارک کے قریب محمد رضا سے نقدی وفون، مدینہ آباد کے زبیر کی دکان سے ایک لاکھ کا کپڑا چوری، کلیم شہید کالونی کے نعمان انور سے 10ہزار وفون، کوکیانوالہ روڈ پر قدیر حسین سے 24ہزار وفون، کلیم شہید کالونی نمبر2 کے صدیق سے 1لاکھ وفون، کینال روڈ پر رمضان سے اڑھائی لاکھ چھین لیا، عبداللہ پور کے قریب عظیم شہزاد کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، یوسف آباد کے غلام صابر کے گھر سے 18ہزار، طلائی زیورات، نقدی وسامان چوری، 203ر۔ب کنال روڈ پر احمد علی سے 20ہزار وفون چھین لیا، ملک پور کے خالد محمود سے 25ہزار وفون، مانانوالہ کے ارسلان سے 2لاکھ30ہزار، فون چھین لیا، ریاض الجنہ سوسائٹی کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، غلام محمد آباد نمبر2 کے خالد حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 5ج ب کمال پور کے قریب بلال سے 20ہزار وفون، باوا چک کے مدثر سے نقدی وفون، یوسف آباد کے عامر سلطان کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ہلال روڈ پر عبدالرحمان اور اس کی اہلیہ سے سوا لاکھ، طلائی زیورات چھین لیا، مظفر کالونی کے عارف علی سے اڑھائی لاکھ، 262ر۔ب کے علی رضا سے نقدی وفون، 267ر۔ب کے عمیر سے ڈیڑھ لاکھ، 86گ ب کے عاقب کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 244ر۔ب کے عاقب کے ڈیرہ سے مویشی چوری، کہکشاں کالونی کے قریب شہباز سے 25ہزار اور پرس چھین لیا، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے عثمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، عثمان آباد کے دائود سے 6لاکھ کی ملکی وغیر ملکی کرنسی چھین لی، ناولٹی پل کے قریب عامر فرید سے دو لاکھ 56ہزار چھین لیے، 210ر۔ب کے فرمان سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 67ج ب ڈوگر چوک کے قریب ابوہریرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، چناب ہسپتال جڑانوالہ کے قریب عمر سے 15ہزار، 128گ ب کے اویس سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 122گ ب کے ناصر جمیل سے10ہزار وفون، 72گ ب کے رفاقت علی سے 2لاکھ وفون چھین لیا، 276گ ب کے عبدالباسط کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 275گ ب کے شمعون سے 22ہزار وفون، 580گ ب کے احسان اللہ کی حویلی سے مویشی چوری، کھرڑیانوالہ کے شریف کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 216ر۔ب کے جنید حسین سے 18ہزار وفون، 229ر۔ب کے صابر کی دکان لوٹ لی، 216ر۔ب کی شازیہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر 12تولے زیورات، نقدی وسامان چوری، 83ر۔ب کے انس ندیم سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 69ر۔ب کے ویلیم مسیح سے 40ہزار وفون، 617گ ب کے اشرف کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس اور قیمتی سامان چوری، 609گ ب کے غلام دستگیر سے اڑھا ئی لاکھ، 501گ ب کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واساب لوٹ لیا گیا، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں سیالوی کالونی کے فضل احمد، علی ٹائون کے ہارون، 219ر۔ب رانا ٹائون سے عارف، پیپلز کالونی کے احمد مجتبیٰ، کوہ نور سٹی سے دانش، گرین ٹائون سے خالد محمود، چھوٹا گھونہ کے عمر حسین،103ج ب کے صائم، جڑانوالہ کے مظاہر، 149گ ب کے تنزیل، 275گ ب کے ناصر محمود اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




