راولپنڈی (بیوروچیف) پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے سرحدپارحملوں کابھرپورجواب دیتے ہوئے افغان طالبان کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا، افغان میڈیانے بھی پاکستان کے ہاتھوں بزدل افغان طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت کی تصدیق کردی افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کیمطابق پاکستانی سکیورٹی فورسزکیساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعدافغان طالبان صوبے نورستان اورکنڑمیں سرحدی چوکیاں چھوڑکرفرارہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان سرحدی چوکیوں سے پسپائی کے بعد مساجد میں ناصرف چھپ گئے بلکہ عام شہریوں کے روپ میں علاقوں سے فراربھی ہوگئے۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ افغان طالبان سکیورٹی کی فراہمی میں مکمل طورپرناکام اوراپنی عبرتناک شکست چھپانے کیلئے غلط معلومات پھیلارہے ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کی غفلت نے عوام کوفاقہ کشی پرمجبورکیا، مقامی آبادی نے مدد کیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے رجوع کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ ماہرین کیمطابق نے کہا کہ طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کاثبوت ہیں کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسزکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنا کریہ واضح پیغام دیدیاکہ اب دہشتگردوں کی سرپرستی برداشت نہیں کی جائیگی۔




